حضرت شیخ عبد اللہ فرید کردی رحمۃ اللہ علیہ
اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی عبد اللہ فرید اور والدِ ماجد کا نام عبد القادر تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما)
سیرت وخصائص: جب آپ کے والدِ ماجد نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے مرویات کی اجازت طلب کی تو آپ نے نہ صرف انہیں اجازت دی بلکہ ان کے صالح جوان بیٹے عبد اللہ فرید کو حدیث، فقہ، تفسیر اور تمام علوم کی اجازت عطا فرمائی۔اس وقت سید عبد اللہ فرید اگرچہ بچے تھےمگر آثارِ سعادت لئے ہوئے تھے، ذہین وذکی تھے، اس لئے اس عمر میں ہی دس کتابوں کے متن حفظ کرچکے تھے۔
ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)