حضرت شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی: آپ رحمۃا للہ علیہ کا اسم گرامی رویم بن احمد بغدادی تھا اور کنیت: ابو محمد تھی۔
تحصیلِ علم: شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ادریس بن عبد الکریم الحداد اور دیگر اساتذہ کرام سے درسیات کی تکمیل کی۔
سیرت وخصائص: شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بلند پایہ فقہی، مفسر، صوفی اور بغداد کے اجلہ مشائخ ِ کرام سے تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ ہمہ وقت دین کی خدمت مصروف رہتے، اور کتابوں کی تصنیف وتالیف میں مشغول رہتے۔لواحقین کی اخلاقی ،روحانی اور ذہنی تربیت فرمانا آپ کا مطمعِ نظر تھا۔مسلمانوں کی اصلاح اور مسلمانوں میں اٹھتے ہوئے غلط رسومات کے خلاف جہاد کرناآپ کی عادت تھی۔آپ نے علم کے نور سے خلقِ کثیر کے سینوں کو منور کیااور انہیں جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی میں لائے۔
تاریخِ وصال: شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال 19 صفر المظفر 303 ھ کو ہوا۔
ماخذ ومراجع: طبقات الاولیاء۔معجم المؤلفین۔