حضرت شیخ ابوالحسن نجار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
صاحبِ نفحات الانس فرماتے ہیں کہ آپ مہندری کے بزرگ تھے شریعت و طریقت میں بڑے مستحکم قدم رکھتے تھے آخر کار مکہ معظمہ میں قیام پذیر ہوئے اور بڑی مقبولیت پائی آپ بروز جمعہ دوم ماہ ذوالحجہ ۴۸۱ھ کو چوراسی (۸۴) سال کی عمر میں فوت ہوئے۔
خواجۂ بوالحسن ولی جہاں گفت سرور بسالِ تاریخش
|
|
مرشد خلق از صغار و کبار بو و محبوب بوالحسن نجّار ۴۸۱ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)