مصنف کتاب (شیخ عبدالحق محدث دہلوی) کے نانا تھے، آپ کا اصلی نام زین العابدین تھا، اور عرف شیخ ادھن تھا، بڑے دانش مند اور عابد و زاہد تھے، بے حد خشوع و خضوع، خاکساری و ادب و تہذہب اور وقار و دبدبہ کے بزرگ تھے، شیخ عبدالحق محدث دہلوی کے والد بزرگوار فرمایا کرتے تھے کہ میں نے کوئی شخص ایسا نہ دیکھا جس کا ظاہروباطن یکساں ہو، البتہ شیخ ادھن جس آداب سے باہر رہتے وہی طریقے گھر میں بھی برتتےتھے، ہمیشہ ذکر الٰہی سے رطب اللسان رہتے تھے چہرۂ مبارک نہایت خوبصورت تھا، علم و تقویٰ کے انور پیشانی پر چمکتے تھے، اکثر و بیشتر روزے سے رہتے تھے اور کھانے میں بہت احتیاط کرتے تھے، سلطان لودھی نے آپ کو اپنا نگراں مقرر کرنا چاہا لیکن آپ نے انکار فرمادیا، آپ مولانا سماع الدین کے مرید تھے اور میاں عبداللہ طبنی سے شرف تلمذ حاصل کیا، آپ کی وفات934ھ میں ہوئی، حوض شمسی کے مغرب میں آپ کا مقبرہ ہے، اللہ آپ سب پر رحمتیں نازل کرے۔
اخبار الاخیار