شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام ونسب: آپ کا نام احمد بن محمد بن احمد بن احمد ابنِ عبیدہ تھا۔(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم)
تاریخِ ومقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 1252 ھ میں اسکندریہ، عراق میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد ماجد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں تشریف لائے اور یہی سے علم کے حصول کا سلسلہ شروع کیا اور فارغ ہوئے۔
سیرت وخصائص: شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ متقی، وسیع القلب، جواد اور صبروتحمل کے حامل شخص تھے۔آپ نےعلم کے نور کو اپنے سینے تک محدود نہیں رکھا بلکہ اپنے درس تدریس کے ذریعے کثیر ایسے علماء تیار کئے جو اپنے وقت کے اکابر علماء میں شمار ہوتے تھے۔سنیت کا درد، اہلسنت کی ترویج واشاعت اور دفاعِ اہلسنت کی سوچ آپ نے ان کے ذہنوں میں راسخ کیا۔آپ علیہ الرحمہ میدانِ تحریر کے بہت بڑے شہسوار تھے، آپ نے اپنے قلم سے ایک کثیر تعداد میں کتابیں لکھ کر پورے عالم کو فیض پہنچایا۔سرکارِ دوعالم ﷺ کی شان کے متعلق ہو یا حضور ﷺ کے شہر کے متعلق ،شریعت کے متعلق ہو یا طریقت کے متعلق ہو،اشاعتِ اہلسنت کے حوالے سے ہو یا دفاعِ اہلسنت کے حوالے سے الغرض آپ کے قلم نے علم کے وہ سمندر بہائے جس سے عالمِ اسلام ہمیشہ مستفیض ہوتےرہیں گے۔
تاریخِ وصال: شیخ احمد حضراوی منصوری مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال1327 ھ کو مکہ مکرمہ میں ہوا۔
ماخذ ومراجع: امام احمد رضا محدث بریلوی اور علماء مکہ مکرمہٍ۔الاعلام۔معجم المؤلفین۔فھرس الفہارس