حضرت شیخ احمد بن مصطفیٰ رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
شیخ احمد بن مصطفیٰ بن معین الحق والملۃ والدین: رفیقی ابو الطیب کنیت تھی، ۱۱۵۰ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے وقت کے امام فقیہ،محدث،عالم یگانہ،فاضل بے نظیر تھے،قرآن کو اپنے نانا مولانا مقیم السنۃ ٹوپیگرو سے پڑھا اور انہیں کے پاس حفظ کیا اور علم حدیث و تفسیر و فقہ اور تصوف کو اپنے باپ اور چچا او چچا کے بیٹوں اور اپنے ماموں مولانا علامۃ الوری اخوند نور الہدےٰ ٹوپیگرو سے اخذ کیا اور یکشنبہ کے روز ۲۲رجب ۱۲۱۹ھ میں بعد ظہر کے فوت ہوئے۔آپ کو ریاضات ومجاہدات و مکاشفات میں بڑی شان حاصل تھی جس میں سے تھوڑا سا شیخ ابو المصطفیٰ طیب رفیقی نے اپنی تصنیفات میں ذکر کیا ہے۔آپ سے توحید وعرفان میں شعر حسن یادگار ہیں۔’’ولی پاک نظر‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)