شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا نام احمد بن عبد اللہ ناضرین مکی شافعی تھا۔
تاریخِ ولادت: شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت 1299 ھ میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مکہ مکرمہ کے جلیل القدر علماء سے مختلف علوم وفنون حاصل کرکے ایک عظیم الشان عالم بن کر ابھرے۔
سیرت وخصائص: شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ کے اکابرعلماء میں سے تھے۔ آپ علیہ الرحمہ کی ہر وقت یہی کوشش و خواہش رہتی کہ لوگ علم کی طرف آئیں، چنانچہ آپ نے اپنے مقصد کو عملی جامہ پہناتے ہوئے درس وتدریس کا آغاز کیا اور علم کے نور سے کثیر خلقِ خدا کو مستفیض کیا۔ جو بھی آپ کے درس میں شامل ہوتا وہ آپ کو علم کا سمندر پاتااور حصولِ علم کا شوق پیدا ہونے کے بعدلوگ آپ کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرتے، یہی وجہ ہے کہ آپ کے درس نے ایسے کثیر علماء پیدا کئے جنہوں نے دنیا کے کونے کونے میں جاکر علم کا نور پھیلایا۔آپ علیہ الرحمہ نے اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے خلافت واجازت لے کراپنے آپ کو اعلیٰ حضرت کے خلفاء میں شامل فرمایا۔
تاریخِ وصال: شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال 1370 ھ میں ہوا۔
ماخذ ومراجع: امام احمد رضا محدث بریلوی اور علماء مکہ مکرمہٍ