شیخ محمد سعید بن شیخ احمد بن عبدالاحد سرہندی: آپ کا لقب خازن الرحمہ تھا،بڑے محدث،فقیہ،عالم،فاضل،زاہد،عابد صاحب کرامات تھے،علوم نقلیہ ورسمیہ اپنے والد ماجد مجدد الفِ ثانی سے حاصل کیے اور انہیں سے علمِ طریقت کو اخذ کیا اور مشکوٰۃ شریف پر حاشیہ لکھا اور ۱۰۷۰ھ میں وفات پائی۔’’حوضِ نور‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)