آپ قریشی تھے، اور گوالیر میں رہتے تھے، سید محمد گیسودراز کے مرید اورخلیفہ تھے، ظاہری اور باطنی علوم میں کامل دسترس رکھتے تھے، سیّد محمد گیسو دراز کو جب فراست سے آپ کے باطنی حالات معلوم ہوئے تو آپ کو ترک دنیا اور مخلوق سے جدا رہنے کا حکم دیا، چنانچہ آپ آخر وقت تک خلوت نشین رہے، اور مخلوق سے علیحدگی کا عالم یہ تھا کہ آپ نے اپنے خادِم کو اس بات پر مامور کردیا تھا کہ وہ تمام گھر کا کچرا، کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے دروازے پر پھینک دیا کرتے تاکہ لوگوں کو یہاں آبادی کا وہم و گمان تک بھی نہ ہوسکے اور ان کے آنے سے شیخ کے اوقات خراب نہ ہونے پائیں محمد آباد عرف کالپی میں آپ کا مزار ہے جس کی زیارت کرکے لوگ برکت حاصل کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔ آمین
اخبار الاخیار