حضرت شیخ علی رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
شیخ علی بن یحییٰ بن معین الحق والملۃ والدین رفیقی: ابو عبد الاحد کنیت تھی، منگل کے روز ۴ماہ رمضان ۱۱۵۲ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے عالم کامل،عارف زاہد،محدث فقیہ،فاضل متورع تھے حدیث کو اپنے باپ سے سنا اور انہیں سے علوم ظاہری وباطنی اور معارف وآداب اور سلوک کو اخذ کیا اور نیز اپنے بڑے بھائی شیخ اسلم سے استفادہ کیا اور آپ سے آپ کے تینوں بیٹوں شیخ عبد الاحد اور شیخ بہاء الدین اور شیخ سنا اور چچا کے بیٹے شیخ ابو الرضا محمد اور شیخ ابو الطیب احمد اور شیخ عبداللہ او اخوند واعظ عبدا الرسول وغیرہ نے استفادہ کیا۔وفات آپ کی ۱۰محرم ۱۲۱۴ھ میں ہوئی۔’’چشمہ کوثر علم‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)