آپ شیخ نور کے چھوٹے صاحبزادے، بڑے سخی اور بزرگ تھے، بکریاں خرید کر ان کو پالتے،جب وہ خوب فربہ اور موٹی تازہ ہوجاتیں تو ذبح کر کے فقیروں کو کھلادیتے تھے اور اس میں سے خود کچھ بھی نہ کھاتے، شیخ حسام الدین اپنے ملفوظات میں فرماتے ہیں کہ مخدوم زادہ شیخ انور سے میں نے ایک دن پوچھا کہ عشق کسے کہتے ہیں؟
آپ نے فرمایا کہ جو لوگ آنکھوں والے ہیں وہ آنکھیں کھول کر دیکھتے ہیں کہ دوست یا خیال دوست یا پیام دوست آرہا ہے، فی الواقع آنکھوں والے یہی لوگ ہیں وگرنہ وہ اپنی آنکھوں کو کس لیے کھولتے ہیں۔
دل سرد ہے اپنی لو لگادے اے شمعِ جمالِ مصطفائی صلی اللہ علیہ وسلم
آنکھون میں چمک کے دل میں آجا اے شمعِ جمال مصطفائی
حدائقِ بخشش
اخبار الاخیار