شیخ عین الدین غازی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
لاہور کے ایک نہایت بزرگ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور حضرت قطب عالم عبد الجلیل سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے حلقہ مریدین میں سے تھے،اکثر و بیشتر اپنے پیرو مرشد کے ساتھ ہی رہا کرتے تھے،مصنف تذکرہ قطبیہ ،لکھتا ہے:
درخدمت حضرت بندگی قطب العالم عظم اللہ تعالیٰ شیخ عین الدین غازی برادر شیخ زین العابدین غازی ،شیخ علی غازی لیل ونہا ر بسر می بردو بسیا ر خوش الحان بود۔
آپ نے حضرت قطب العالم رحمتہ اللہ علیہ کی توجہ ایک نظر سے قرآن مجید حفظ کیا تھا،حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کی وفات کے موقع پر لاہور میں آپ کے پاس موجود تھے،مزار اقدس اور تاریخ وفات کا پتہ نہیں چل سکا،شاید قبرستان میانی صاحب مذنگمیں ہو۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)