ملفوظات شیخ شرف الدین یحییٰ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ شیخ نجم الدین کے مرید تھے۔ سیرالاولیاء میں لکھا ہے کہ آپ شیخ سیف الدین باخرذی کے خلیفہ تھے۔ شیخ نجم الدین سے دریافت کیا گیا اور نیز سیرالاولیاء میں بھی ہے کہ آپ بہت بڑی ولی اللہ تھے۔ خواجہ نظام الدین اولیاء کے ہاں سماع بھی سنا کرتے تھے اور بہت وجیہہ اور حد درجہ خوبصورت اور خوب سیرت تھے اور جب شیخ سمر قندی فوت ہوئے تو آپ کو سنگولہ میں دفن کردیا گیا۔ آپ کی وفات کے تیسرے روز شیخ نظام الدین اولیاء تشریف لائے۔ مجلس سماع قریب اختتام تھی۔ آپ مجلس سے اٹھ کر دوسری جگہ چلے گئے۔ لوگوں نے چاہا کہ آپ کو بھی شریک کیا جائے۔ جب آپ سے درخواست کی گئی تو آپ نے فرمایا کہ تمہارے اور ان کے درمیان زمین و آسمان کا فرق ہے تم بیٹھو میں نہیں بیٹھتا۔ نیز فرمایا کہ موافقت شرط ہے۔ (اور چونکہ میرے اور تمہارے مابین مناسبت نہیں، اس لیے میں اس محفل میں شریک نہیں ہوتا)
اخبار الاخیار