آپکے دوسرے خلیفہ حضرت شیخ بلاقی کتھیلی ہیں آپ حضرت شیخ کے اکابر خلفا میں سے تھے۔ اور ریاضت ومجاہدہ، فقیر وفنا اور کشف و کرامات میں بے نظیر تھے۔ آپکو حضرت شیخ سوندہا س سے محبت تھی۔ اور انکو اپنے احباب میں شمار کرتے تھے۔ آپکو ذکر جہری اور حبس دم میں کمال حاصل تھا۔ اور عالم لاکیف اور لا مثال کا آپ پر اس قدر غلبہ تھا کہ اس سے زیادہ تصور میں نہیں آسکتا۔ غرضیکہ حضرت شیخ دؤد کی تمام کیفیت کے آپ حامل تھے۔ حضرت شیخ داؤد اس جہان سے جب رخصت ہوگئے تو شیخ بلاقی کیلئے اپنے پیر کے جمال کے بغیر دنیا تاریک ہوگئی۔ چنانچہ آپ سفر حج پر روانہ ہوئے اور مکہ معظمہ کی زیارت کے بعد مدینہ منورہ حاضر ہوکر وہیں مقیم ہوگئےحتیٰ کہ آپکا وہیں وصال ہوا اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔
(قتباس الانوار)