آپ حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے صاحبزادے تھے کھیتی باڑی آپ کا پسندیدہ مشغلہ تھا آپ نے اجمیر کے قریب ایک گاؤں بھی آباد کیا جس کا نام ماندل آباد رکھا مشائخین چشت کے ملفوظات میں ہے کہ جناب معین الدین چشتی علیہ الرحمۃ کے صاحبزادے نے ایک گاؤں آباد کیا لیکن اس وقت کے حاکم نے ان کو پریشان کرنا شروع کردیا جس سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ دہلی تشریف لے آئے۔ اس واقعہ میں حضرت فخرالدین ہی مراد ہیں۔ آپ والد محترم کے وصال کے بیس سال تک حیات رہے۔ اجمیر سے بتیس میل کے فاصلے پر آپ کا وصال قصبہ سردار میں ہوا اسی قصبہ میں ایک حوض کے پاس آپ کا مزار شریف ہے۔ رحمۃ اللہ علیہ
اخبار الاخیار