حضرت شیخ حبیب اللہ کافی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
شیخ صاحب موصوف کے حالات زندگی کافی تگ و دو اور تلاش و جستجو کے بعد بھی نہ مل سکے۔
لاہور میں آمد:
خزینتھ الاصفیاء،میں مفتی غلام سرور صاحب لکھتے ہیں،حقانی فیض کامل حاصل کردہ خرقہ خلافت یافت بعد ازاں لاہور تشریف آ رودہ خرقہ خلا فت سلسلہ قادریہ عظیمہ از حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ بالا پیر لاہوری یافت،
آپ ساری عمر خلق خدا کی راہنمائی و ہدایت میں مصروف رہے اور استحکام واتباع کےلیئے بہت کام کیا ایک دفعہ کشمیر بھی تشریف لے گئے۔
وفات:
کشمیر میں محلہ قطب دین ۱۰۸۰ ھ مطابق ۱۶۶۹ء بعہد محی الدین اورنگزیب عالمگیر ہوئی اور وہی دفن ہوئے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)