حضرت شیخ حسین خوارزمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ طریقت میں حضرت محمد اعظم جامی کے مرید تھے۔ وہ شاہ علی بیدئی اور وہ شیخ رشید الدین مجداسفرائی اور وہ شیخ عبداللہ برا شابادی اور وہ شیخ اسحاق ختلانی اور وہ شیخ علی ہمدانی کے مرید تھے۔ آپ متاخرین بزرگان دین میں سے صاحب کرامت و خوارق تھے آپ کے پیر مخدوم حاجی اعظم کا وصال ۹۳۷ھ میں ہوا۔ اور شیخ حسین خوارزمی کا وصال ۹۵۸ھ میں ہوا تھا۔
پیر اعظم حاجی بیت الحرام
گفت تاریخ وصال اوخرد
قطب عالم بود برہاں الولی
ہادی مخدوم سلطان الولی
۹۳۷ھ
تاریخ وفات حسین خوارزمی قدس سرہ
حسین ولی خوار زم رہنمائے جہاں
بس رحلتِ اوخواں عزیز خوار زمی
۹۵۸ھ
مرید حضرت مخدوم بود اہل کمال
حسین قطب بہشتی ہست نیز سال وصال
۹۵۸ھ
(خزینۃ الاصفیاء)