شیخ علم الدین چونی وال سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
آپ کو شیخ علم الدین گاذر بھی کہا جاتا ہے کیو نکہ آپ ہمیشہ اپنے پیر و مرشد حضرت قطب عالم چوہڑ بند گی رحمتہ اللہ علیہ کے کپڑے دھو تے تھے اور اسی وجہ سے آپ کو نور معرفت حاصل ہوا تھا، آپ حضرت عبد الجلیل چو ہڑ بند گی سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ کے خلفا ء میں سے تھے، منا قب موسوی، میں آپ کو حضرت موسیٰ آہنگر رحمتہ اللہ علیہ کا خلیفہ لکھا گیا ہے، دھوبی کا کام کرتے تھے۔عشق و محبت اور ذوق و شوق میں یگا نہ روزگار تھے۔
آپ کے دو بیویاں تھیں پہلی سے کوئی اولاد نہیں ہوئی اور دوسری سے تین لڑکے پہلے نور الدین دوسرے ظہور الدین اور تیسرے محمد حسین پید ا ہوئے۔مخدوم صاحب نے اپنی زندگی میں ہی نور الدین کو سند خلافت بخشی دوسرے دونوں بھائی لا ولد رہے،حضرت موسیٰ آہنگر رحمتہ اللہ علیہ لاہوری کی بیوی موضع،چو ہنی میں آپ کے پاس گئیں تھیں کہ وہاں ہی انتقال فرمایا اور وہیں مدفون ہوئیں، آپ کے مریدوں میں شاہ نور قصوری،شیخ آقو باغبان جن کی اولاد فیض پورا افغانستان میں ہے بہت مشہور ہیں۔
وفات:
آپ کی وفات ۱۵۱۲ءمطابق ۹۱۸ھ میں ہوئی،موضع جمشیر متصل چونی وال چو نیاں(ضلع لاہور) میں مدفون ہوئے، روضہ چو نیاں سے ایک میل فاصلے پر ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)