آپ شیخ فریدالدین گنج شکر کی اولاد میں سے تھے اور بوڑھے ہوگئے تھے۔ ظاہری عظمت و برکت و بزرگی کے مجسمہ تھے آپ فن کِتابت میں میں ماہر تھے زور نویسی کی یہ حالت تھی کہ تین دن میں پورا قرآن پاک مع اعراب کتابت کیا کرتے تھے اور یہ آپ کی کرامت تھی۔ اس کے علاوہ اور بھی خرق عادات آپ سے ظاہر ہوئی ہیں۔
آپ نے بعض رسائل میں دنیا کی نادر اور عجیب چیزیں سپُرد قلم کی ہیں جو کہ سمجھ سے باہر ہیں، اللہ ہی جانے آپ کا مقصد کیا ہے اور ان کی کیا تاویل کی جاسکتی ہے۔
آپ کی اولاد میں سے کچھ لوگوں نے آپ کی تصنیفات کی ان انوکھی و نادر چیزوں کے حالات وغیرہ اس لیے کتاب میں سے مٹادیے ہیں کہ یہ باتیں لوگوں کی سمجھ سے بہت دور ہیں باقی اللہ ہی زیادہ جانتا ہے آپ کی وفات 901ھ میں ہوئی ہے، آپ کا مزار شہر حصار میں ہے۔
اخبار الاخیار