شجرہ طریقت  

محی الدین یحیی مدنی

حضرت خواجہ شیخ یحییٰ مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (م: ۱۱۰۱ھ) تحریر: ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی         خواجہ ابو یوسف محی الدین یحییٰ مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو خلافت اپنے دادا شیخ محمد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے ملی، کہا گیا کہ جد امجد نے اپنے صاجزادوں سے آپ کو ترجیح دی، یہ ترجیح اعلان کر رہی ہے کہ آپ کی سیرت اور آپ کا صوفیانہ رویہ جد محترم کو زیادہ پسند آگیا تھا، اگرچہ اجازت شیخ کی زندگی ہی میں مل گئی تھی مگر آپ...

حضرت شمس الدین محمد احمد آبادی

حضرت شمس الدین محمد احمد آبادی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ         آپ شیخ حسن محمد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے صاجزادے اور خلیفہ ہیں، صاحب تصنیف و تالیف بزرگ تھے تقریباً بیالس کتابیں تحریر فرمائیں جو سب کی سب تصوف کے حوالے سے صوفیانہ افکار و نظریات کی ترجمان ہیں، ان میں آداب الطالبین، راحت المریدین، تحفۃ السلوک اور تفسیر حسینی خاص طور پر قابل ذکر ہیں، فرماتے تھے: *      کھانا شروع کرو تو ہر...

حضرت شیخ حسن محمد بن میاں جیون

شیخ حسن بن میاں جیون رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب:آپ کا نام حسن بن شاہ میاں جیون بن شیخ نصیر الدین شیخ امجدالدین بن شیخ سراج الدین بن کمال الدین قدس سرہم ہے۔ بیعت و خلافت:آپ روحانی طورپرشیخ جمال الدین المعروف شیخ جمن کے مرید تھے۔ شیخ جمن  شیخ محمد المعروف شیخ راجن کے وہ شیخ علم الدین کے اور وہ شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی قد س سرہم کے مرید تھے۔ سیرت وخصائص:شیخ حسن بن میاں جیون قدس سرہ ایک بڑے جلیل القدر اور اپنے زمانے کے مایہ ناز گھرانے ...

حضرت شیخ جمال الدین جمن

حضرت شیخ جمال الدین جمن رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (م: ۹۴۰ھ) تحریر: ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی         شیخ جمال الدین عرف شیخ چمن اپنے والد گرامی شیخ محمود راجن رحمۃ ا للہ تعالٰی علیہ کے خلیفہ مجاز ہوئے، ان کی تربیت والد گرامی نے بہت توجہ سے فرمائی تھی کہ اس سلسلہ کی تمام ذمہ داری ان پر تھی، صاحب علم بزرگ تھے، علوم ظاہری اور باطنی میں کمال حاصل تھا، ایک معرکہ میں کفار کے ہاتھوں شہید ہوئے، شاعر بھی تھے ایک دیوان یادگ...

حضرت خواجہ محمود راجن

حضرت خواجہ محمود راجن رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (م: ۹۰۰ھ) تحریر: ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی         خواجہ محمود راجن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے والد گرامی خواجہ علم الدین رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے بعد مسند نشین ہوئے، چشتیہ نسبت کے علاوہ شیخ خازن رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے خرقۂ سہروردیہ بھی پایا تھا بلکہ سیّد محمد گیسودراز رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ، حضرت شیخ ابوالفتح رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اور حضرت شیخ عزیزاللہ (خلیفہ مجاز حضرت ...

خواجہ علم الدین بن خواجہ سراج الدین

حضرت خواجہ علم الدین رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (م: ۸۲۹ھ) تحریر: ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی        اپنے والد گرامی خواجہ سراج الدین رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے بعد مسند ارشاد ہر جلوہ گر ہوئے، حضرت سیّد محمد گیسودراز رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے بھی خلافت حاصل تھی، علوم و فنون سے آراستہ بزرگ تھے اور تمام متوسلین کو بھی اس کی نصیحت فرماتے تھے، روایت ہے کہ ’’آپ بے علم اور ناخواندہ افراد کو علم طریقت سے آگاہ نہ فرماتے ت...

حضرت شیخ سراج الدین چشتی

حضرت شیخ سراج الدین چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ سراج الدین رحمۃ اللہ علیہ، حضرت شیخ کمال الدین علامہ رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے صاجزادے تھے، خواجہ چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سے چار سال کی عمر میں بیعت ہوگئے تھے مگر جوان ہو کر اپنے والد گرامی سے نسبت چشتیہ حاصل کی، صاحب علم و کمال تھے، مولانا احمد تھانسیری رحمۃ اللہ علیہ (جو عربی زبان کے مایہ ناز شاعر تھے)، مولانا عالم پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عالم سنگریزہ سے علوم حاصل کیے اور ایک لائق اعتم...

حضرت شیخ کمال الدین علامہ

آپ حضرت نصیرالدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اعظم تھے اور آپ کے خواہر زادہ بھی تھے۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے چونکہ آپ علوم حدیث، فقہ، اصول فقہ میں یگانۂ روزگار تھے اس لیے آپ کو علامہ کے خطاب سے یاد کیا جاتا تھا خرقۂ خلافت حاصل کرنے کے بعد آپ احمد آباد گجرات تشریف لے گئے جہاں آپ کو بڑی شہرت ملی آپ کی اولاد اور خلفا آج تک احمد آباد میں موجود ہیں۔ مولانا کمال الدین رحمۃ اللہ علیہ شجرۃ الانوار اور شجرۂ چشتیہ...

شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید نصیر الدین محمود چراغ دہلوی

شیخ الاسلام حضرت خواجہ  سید نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید نصیرالد ین محمود۔لقب: چراغ دہلی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:   حضرت خواجہ سیدنصیر الدین چراغ دہلی بن سید یحیٰ بن سید عبداللطیف یزدی۔علیہم الرحمہ۔آپ کاخاندانی تعلق حسنی ساداتِ کرام سے ہے۔آپ کےجد امجد  خراسان سے لاہورتشریف لائے،اور پھر  لاہور سےہجرت کرکےاودھ مستقل سکونت اختیار کرلی۔(خزینۃ الاصفیاء:219) چراغ دہلی کی وجہ تسمیہ:لقب &rsquo...

خواجہ نظام الدین اولیاء

سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  سید محمد نظام الدین۔ القاب: محبوبِ الہی،  سلطان المشائخ،  سلطان الاولیاء، نظام الدین اولیاء۔سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: حضرت سید محمد بن سید احمد بن سید علی بخاری بن سید عبداللہ خلمی  بن سید حسن خلمی بن سید علی مشہدی بن سید احمد مشہدی بن سید ابی عبداللہ بن سید علی اصغر بن سید جعفر ثانی بن امام علی ہادی نقی بن  امام محمدتقی بن اما...