حضرت شیخ سید محمد عبد الحی بن سید عبد الکبیر الکتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام ونسب: آپ علیہ الرحمہ کا نام سید محمد عبد الحی بن سید عبد الکریم بن سید محمدکتانی، کنیت: ابو الفیض اور ابو عبد اللہ تھی۔
تاریخ ومقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت 1290 ھ میں، فاس(موروکو)میں پیدا ہوئے۔
تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تمام مروجہ علومِ عقلیہ ونقلیہ فاس(موروکو) کے علماء سے حاصل کیا۔
سیرت وخصائص: حضرت شیخ سید محمد عبد الحی بن سید عبد الکبیر الکتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے وقت بہت بڑے فقیہ اور صوفی تھے۔بغیرکسی خوف خطر کے اعلاء کلمۃ الحق فرماتے، اسی عادتِ جمیلہ کی وجہ سے آپ کی تحسین وتعریف کرنے کے بجائے اُس وقت کے ظالم حکمرانوں نے آپ پر بہت ظلم وتشدد کیا مگر یہ ظلم وجفا آپ کے ارادوں کو متزلز نہیں کرسکا بلکہ ان کو مزید پختہ کردیا۔آپ علیہ الرحمہ صاحبِ کتبِ کثیرہ بھی تھے، جو غلط رسوم یا عقائد عوام میں پھیلتے تو قلمی جہاد کرکے ان کے دین و ایمان کی حفاظت کرتے۔آپ بہت سے مضمونوں پر قلم اٹھایا اور علم کے دریا بہائے۔آپ ہی وہ پہلے عرب عالم ہیں جنہیں اعلیٰ حضرت امام ِ اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے خلافت عطا فرمائی۔آپ نے متعدد موضوعات پر کتب تصنیف فرمائے ، ان میں " فہر الفہارس" کو عالمگیر پذیرائی ملی۔
تاریخِ وصال: حضرت شیخ سید محمد عبد الحی بن سید عبد الکبیر الکتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال 1327 ھ کو موروکو میں ہوا۔
ماخذ ومراجع: امام احمد رضا محدث بریلوی اور علماء مکہ مکرمہٍ۔ الاعلام۔ فھرس الفھارس