شیخ محمد صابر چشتی قدس سرہ
آپ حضرت خواجہ فرید گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے خاص مرید تھے صاحبِ اخبار الاخیار نے سیرالالیاء کے حوالے سے لکھا ہے کہ جس دن حضرت خواجہ فرید نے آپ کو خرقۂ خلافت عطا فرمایا تو اعلان کیا صابر تم خوشحال زندگی گزارو گے چنانچہ ایسا ہی ہوا، آپ کو صبر و قناعت کی بے پناہ دولت ملی تھی اور کبھی غم و الم آپ کے پاس نہ آئے لوگوں سے کشادہ پیشانی سے ملتے اور ہر وقت خوش خوش رہتے تھے۔
شجرہ چشتیہ میں آپ کی وفات ۶۷۹ھ لکھا ہے۔
رفت از دنیا چو در خلد بریں
شد بحق مطلوب صابر اہل صبر
سال وصلش صابر منصور داں
۶۷۹ھ
ہم بخواں محبوب صابر اہل صبر
۶۷۹ھ