شیخ صالح بن صدیق کمال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی: آپ علیہ الرحمہ کا اسمِ گرامی شیخ محمد صالح کمال بن صدیق کمال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تھا۔ آپ صالح کمال کے نام سے مشہور ہوئے۔
تاریخ ومقامِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ ماہ ربیع لاول 1263 ھ/1847 ء کو مکہ میں پیدا ہوئے۔
تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے پائی نیز ان کی نگرانی میں متعدد کتب کے متون حفظ کئے اور فقہ پڑھی ، قرآن مجید حفظ کیا ، تجوید سیکھی،مزید حصولِ علم کا سلسلہ جاری رکھا اور مختلف علماء سے دیگر علوم وفنون میں دسترس حاصل کی۔
سیرت وخصائص: شیخ صالح بن صدیق کمال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مسجد الحرام میں امام و خطیب ومدرس، قاضی جدہ ومکہ مکرمہ، مفتی احناف وشیخ العلماء کے مناصبِ رفیعہ پر تعینات رہے۔اپنے دور کے متعددگورنر مکہ مکرمہ کے مشیر رہے، اور وسیع وعریض اسلامی سلطنت کے عثمانی خلیفہ کی طرف سے سفارتی مہم پر صنعاء یمن تشریف لے گئے، ان مصروفیات کے ساتھ عقائد ومعمولاتِ اہلسنت وفقہ حنفی وغیرہ موضوعات پرتصنیف وتالیف کا کام بھی کیا۔لیکن ان تمام تر مناصب وفضائل کے باوجود انتہائی سادہ زندگی بسر کی ۔
تاریخِ وصال: شیخ صالح بن صدیق کمال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال 1360 ھ میں مکہ مکرمہ میں ہوا۔مکہ مکرمہ کے قبرستان جنت المعلیٰ میں دفن کئے گئے۔ اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے ان کے وصال کے وقت فرمایاکہ" حضرت مولانا شیخ صالح کمال رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ جنات عالیہ عطا فرمائے، میرے نزدیک مکہ معظمہ میں ان کے پائے کا دوسرا عالم نہیں۔
ماخذ ومراجع: امام احمد رضا محدث بریلوی اور علماء مکہ مکرمہٍ