آپ شیخ قطب الدین کے فرزند تھے (جیسا کہ شیخ کے حالات مذکورہ میں ذکر ہوا) منقول ہے کہ جب سلطان محمد تغلق بادشاہ نے شیخ قطب الدین منور کو اپنے دربار میں بلایا تو آپ بھی چپکے چپکے پیچھے چلے گئے، چونکہ اس وقت بہت کمسن تھے اس لیے وہاں کی سطوت و رعب وغیرہ سے گھبرا گئے اوربےہوش ہوگئے جب شیخ قطب الدین منور کو معلوم ہوا تو فرمایا نور الدین سنو! بزرگی اور کبریائی تو خاصہ خداوندی ہے، شیخ نور الدین فرمایا کرتے تھے کہ والد محترم کی اِتنی بات سننے کے بعد میرا دل اتنا مضبوط اور قوی ہوگیا کہ پھر وہ تمام شاہی رعب میرے دل سے رفو چکر ہوگیا، آپ کا مزار اپنے آبا و اجداد کے گُنبد میں ہے۔
اخبار الاخیار