حضرت شیخ نور الدین رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
شیخ نور الدین بن عبداللہ بن مصطفیٰ رفیقی: جامع علوم ظاہری و باطنی، علامۂ زمانہ،فہامۂ یگانہ،صاحب ہیبت،عظیم الاخلاق،علو الہمۃ تھے،۱۲۲۵ھ میں پیدا ہوئے اور اپنے چچا کے بیٹے شیخ ابی المصطفیٰ طیب بن احمد بن مصطفیٰ کی گود میں پرورش پائی اور انہیں سے جمعی معارف کو اخذ کیا اور روایت حدیث اور ادا کی حاصل کی اور علوم متعارفہ فقہ،صرف،نحو،منطق،کلام،اصول،حکمت وغیرہ کو مولوی محمد حسن بن نظام الدین سے اخذ کیا اور شیوخ کثیرہ سے صحبت کر کے ان سے فوائد کثیرہ حاصل کیے اور اکثر شہروں کی سیر کی،تمام عمر ن کاح نہیں کیا،طبع موزون رکھتے تھے،اشعار لطیفہ اور ابیات منیفہ آپ سے یادگار ہیں۔وفات آپ کی ۹رجب ۱۲۸۸ھ میں ہوئی۔’’خادم المحدثین‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)