حضرت شیخ رضا رفیقی کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
شیخ رضا بن محمد بن مصطفیٰ رفیقی: ابو حمزہ کنیت تھی،۱۲۰۵ھ میں پیدا ہوئے، اپنے زمانہ کے فقیہ محدث، مفسر، فاضل، متدین، صالح، امین، صوفی، کثیرہ العبادۃ، جامع بین الشریعہ والطریقہ اور صاحبِ کرامات و مکاشفات تھے۔اپنے باپ اور دونوں چچا اور ناناشیخ نعمت اللہ بن اشرف ٹوپیگر و کی صحبت حاصل کی اور ان سے فقہ وحدیث و تفسیر وکلام کوپڑھا اور ہر ایک علم میں کامل مکمل ہوئے۔کئی سال تک حدیث و فقہ اور اصول کا درس دیا۔تصوف و سلوک کو اپنے باپ سے اخذ کیا۔ہر ایک شخص کو خواہ بڑا ہوتا یا چھوٹا غنی ہوتا یا فقیر،پہلے سلام کرتے تھے،بڑے حلیم، رحیم،متوضع تھے۔وفات آپ کی ماہ شعبان ۱۲۷۶ھ میں ہوئی۔’’قامع الشرک والبدعات‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)