حضرت ابو عثمان سعید بن سلام مغربی رحمۃ اللہ علیہ
منجملہ ائمہ طریقت،سیف سیادت،آفتاب نجابت،حضرت عثمان سعید بن سلام مغربی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔جو اہل استقامت بزرگوں میں سے تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ صاحب ریاضت و سیاست اور فنون علم میں کامل مہارت رکھتے تھے۔آپ کی نشانیاں بکثرت اور براہین عمدہ ہیں۔
آپ کا ارشاد ہے:
‘‘من آئر صحبۃ الاغنیاء علی مجاندۃ الفقراء ابتلاء اللہ تعالیٰ بموت القلب’’
‘‘جو درویشوں کی صحبت پر امیروں کی ہم نشینی کو ترجیح دیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے دل کی موت میں مبتلا کردیتا ہے۔’’
اس لیے کہ جب درویشوں کی مجلس کے مقابلہ مین تو نگروں کی صحبت اختیار کرے گا تو اس کا دل حاجت کی موت سے آپ ہی مرجائے گا اور اس کا جسم و ہم و گمان میں گرفتار ہوجائے گا۔ جب کہمجلس چھوڑ نے کا نتیجہ دل کی موت ہے تو صحبت سے اعراض کا کیا انجام ہوگا۔؟ان مختصر کلمات میں صحبت اور مجانست کا فرق ظاہر ہے۔ واللہ اعلم۔