شیخ شہاب الدین منج سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
آپ کے ابتدائی حالات حاصل کرنے کی ہر ممکن کو شش کی مگر قدیم کتب تاریخ اور دوسرے ذرائع اس امر کے حاصل کرنے میں مانع ہے۔
بیعت:
آپ حضرت شیخ عبد الجلیل چوہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے خلفا ء میں شامل ہیں۔
حضرت شیخ جمال الدین ابوبکر اپنی تالیف،تذکرہ قطبیہ میں رقمطراز ہیں کہ ایک دفعہ آپ قطب عالم سے قول و قرار کے بعد منحرف ہوگئے تھے جس کی وجہ سے آپ کی اراضی جو زیر کاشت تھی بنجر ہوگئی تھی۔
مصنف،اذکا ر قلندری ،لکھتا ہے،شیخ شہاب الدین عرف مسنج پرور دۂ نظر آنجناب وبہ خرقہ خلافت ممتاز مزار ش پائیں روضہ حضرت بندگی است،مزار حضرت چو ہڑ بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے پا ںٔ میں میکلو ڈ روڈ لاہور پر واقع ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)