حضرت شیخ شمس الدین ابو عبد اللہ محمد ابن طولون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
شمس الدین ابو عبداللہ محمد بن علی بن محمد بن طولون دمشقی صالحی الشہیر بابن طولون: محدث مسند،مؤرخ،فقیہ،نحوی،مشارک فی تعبیر و طب وغیرہ۔ ۸۸۰ھ میں صالحہ دمشق میں پیدا ہوئے،اپنے چچا جمال بن طولون،ابراہیم بن محمد طیبی شاغوری ابن عون موفی ۹۱۶ھ اور سیوطی سے استفادہ کیا۔مدرسہ ابی عمر میں درس دیتے رہے۔۱۱؍جمادی الاولیٰ ۹۵۳ھ میں وفات پائی۔کثیر التصانیف تھے، خود اپنی ۷۱۸تصانیف کا ذکر کیا ہے جن میں سے چند یہ ہیں،قلائد الجوہریہ فی تاریخ صالحیہ،اللؤلؤ المنظوم،الجواہر المضیہ فی طب السادۃ الصوفیہ،النفحات الازہریہ فی فتاویٰ العونیہ،اعلام السائلین عن کتاب سید المرسلین۔
(حدائق الحنفیہ)