سید شیخ محمد سعید بن سید محمد المغربی رحمۃ اللہ علیہ
صاحبِ فضیلت وجاہ،صاحبِ تقویٰ وورعِ عالمِ باعمل مولانا سید محمد سعید مدینہ منورہ میں علماء وفضلاء کے مرجع اور عوام الناس کے جائے پناہ تھے۔اصحابِ مراتب آپ کی طرف لوٹ کرآتے۔سکون والے شہر مدینہ منورہ میں دلائل الخیرات کی اجازت لینے کے لئے لوگ آپ کے حضور حاضر ہوتے اور عزت وفضیلت پاکر واپس ہوتے۔1324 ھ میں امامِ اہلسنت مولانا احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ جب آستانیہ عالیہ نبویہ (علی صاحبہا والہ افضل الصلاۃ واکمل السلام) چومنے کی سعادت سے بہرہ مند ہوئے تو بیشمار علماء وفضلاء طالب علم وفضل بن کر حاضر ہوئے، محمد سعید المغربی رحمۃ اللہ علیہ بھی حاضر ہوئے۔سلاسل شریعت وطریقت کے حصول علو سند کے خواہاں ہوئے اور حدیثِ مسلسل بالاولیت کا سماع کیااور تمام سلاسل طریقت اور شریعت کے تمام علوم کی اجازتِ تامہ سے مشرف ہوئے۔
ماخذ ومراجع: خلفاء اعلیٰ حضرت (رحمۃ اللہ علیہ)