شیخ الاولیا ء چہو ہا رحمتہ اللہ علیہ جھپٹ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
پیر فرح بخش فرحت اپنی تصنیف ،اذکار قلندری،میں فصل ہفتم در ذکر احوال بعضے خلفا ئے حضرت بندگی قطب عالم شیخ چوہڑ قدس اللہ سرہ العزیز کہ بہ تبرک فرقہ خضر از جناب شہسو ار میدان ہدایت و ارشاد یافتہ اند اسامی ہر یک ازاں باسمت تحریر چنیں مے باید۔
تحریر فرماتے ہیں، عاشق سرمست و مست مئے الست حضرت شیخ چہو ہا عرف جھپٹ یکے از واصلان حق بود بہ خر قہ فقر از حضرت بندگی قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ اختصا ص یافتہ در جوار لاہور برلب دریا راوی آسو دۂ است۔
مصنف،تذکرہ قطبیہ کہتے ہیں،شیخ چہو ہا جھپٹ بخدمت حضرت بندگی قطب العالم سیدند۔
مزار:
شیخ جمال الدین ابوبکر لکھتے ہیں کہ آپ کا مزار لاہور کے نزدیک واقع ہے،یعنی،شیخ چہو ہا متصل لہا نور آسودہ،کافی تحقیق کے باوجود آپ کے مزار کا نشان نہیں مل سکا۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)