محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی رحمۃ اللہ علیہ
اسمِ گرامی: آپ کااسمِ گرامی عمر بن حمدان محرسی تیونسی تھا۔ اور آپ "محدث الحرمین " کے لقب سے مشہور ہوئے۔
تاریخ ولادت: محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت 1291 ھ میں ہوئی۔
تحصیلِ علم : آپ علیہ الرحمہ نے مکہ مکرمہ کے جلیل القدر علماء کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا اور کثیر علوم وفنون پر دسترس حاصل کی۔
سیرت وخصائص: محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی رحمۃ اللہ علیہ حرمین شریفین کے جلیل القدر علماء میں سے تھے۔ آپ علیہ الرحمہ دین کی خدمت کے سلسلے میں کامل جدجہد کی اور اشاعت اہلسنت و دفاعِ اہلسنت میں بھر پور کردار ادا کیا۔تقوی، زہد، سخاوت وشجاعت، صبر وتحمل کے جامع شخص تھے۔آپ کے حلقۂ درس سے کثیر لوگ مستفیض ہوئے۔ آپ کے درس میں عوام تو عوام خواص بھی شامل ہوکر علمی درس کے سمندر میں غوطہ زن ہوتے۔ آپ کا درس فقہ،تفسیر،حدیث اور دیگر علوم وفنون پر مشتمل ہوتا، دورانِ درس عوام وخواص کو کثیر علوم کا جامع تصور کرتے۔
تاریخِ وصال: محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 1368 ھ کو ہوا۔
ماخذ ومراجع: امام احمد رضا محدث بریلوی اور علماء مکہ مکرمہٍ