حضرت شیخ یحییٰ گجراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ خاندانِ چشت میں بڑے بابرکت اور باعظمت بزرگ تھے آپ کے آباؤ اجداد کا سلسلہ قطب المشائخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ سے ملتا تھا زہد و ریاضت میں بڑی کوشش کرتے کئی بار حج کی سعادت سے مشرف ہوئے آخر کار حضور نبی کریمﷺ کے حکم پر مدینہ پاک میں سکونت اختیار کرلی حرمین الشریفین کے مشائخ اور علماء نے آپ کی مشیخیت کا اعتراف کرلیا اگرچہ سارے عرب میں خواجہ فضیل بن ایاز رحمۃ اللہ علیہ ۔ سلطان ابراہیم ادھم رحمۃ اللہ علیہ اور خواجہ عثمان ہارونی رحمۃ اللہ علیہ کی سلسلہ چشت میں بڑی شہرت تھی لیکن حرمین شریفین میں آپ کے آنے پر سلسلۂ چشتیہ میں از سرے نو تازہ رونق آگئی۔
شیخ یحییٰ ۱۰۷۵ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار مدینہ پاک میں ہے۔
یافت در جنت حیات دایمی
چونکہ یحییٰ زندہ دل پیر ہدا
بود عشق حق سراپا ذات او
ارتحالش شد عیانِ عشق خُدا
۱۰۷۵ھ