حضرت اقدس کے پانچویں فرزند شیخ یعقوب تھے یہ سب سے چھوٹے تھے۔ اور جودو سخا میں مشہور تھے۔ آپ بڑے بزرگ تھے اور صاحب کشف و کرامات تھے۔ آپکا طریق ملامتیہ تھا اور آپکا دکھلاوہ خواہ کچھ تھا آپ ہمیشہ حق کےپیوستہ تھے۔ آپ کی طبع فیاض تھی اور بڑے صاحب مروت تھے۔ آپ اکثر سفر میں رہتے تھے۔ آخر قصبہ امروہہ کے سفر کے دوران آپ کو مردانِ غیب نے لے لیا اور غیب کردیا۔ آپ کے بھی دو بیٹے تھے۔ رحمۃ اللہ علیہ۔
(اقتباس الانوار)