شیخ یونس سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
آپ حضرت قطب عالم عبد الجلیل سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے،تذکرہ قطبیہ میں آپ کا ذکر جگہ جگہ ملتا ہے۔حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ تبلیغ و ارشاد کےلیئے مختلف مقامات پر جاتے رہے اور سانگلہ میں آپ کے ساتھ مقیم رہے، پیر فرخ بخش،اذکار قلندر ی ،میں لکھتے ہیں۔
شیخ المشائخ حضرت شیخ یونس عرف کیسرہ مدت بسیا ر لیل و نہا ر در خدمت قبلہ پیرو مرشد خویش ریاضت ہا کشیدہ و خرقہ فقر حاصل کردہ قبر ش در موضع بنچ بر کنار قدیم دریائے راوی مشہو رو معروف و زیارت گاہ مردمان آں نواح است۔
تذکرہ تطبیہ میں حضرت جمال الدین ابوبکر رحمتہ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ شیخ المشا ئخ حضرت یونس کبیر نے آ نحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رجوع کیا کہ اس وقت کس سے بیعت کی جائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو خواب میں فرمایا کہ لاہور شہر میں شیخ عبد الجلیل سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت کی جائے چنا نچہ آپ خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور بیعت سے مشرف ہوئے۔تحصیل اجنالہ ضلع امر تسر،بھارت میں واقع ہے
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)