آپ بھی شیخ محمود چراغ دہلوی کے خلیفہ اور مرید تھے ظاہری علوم فقہ حدیث تفسیر میں بڑے ماہر تھے، آپ کی ایک مشہور کتاب تحفۂ نصائح ہے۔ اس میں احکام شرع فرائض اور سنتیں درج ہیں بڑی خوبصورت نظم میں لکھی گئی ہے اُس کا ہر ایک شعر لفظ پر ختم ہوتا ہے۔ کتاب کے آخر میں اپنے پیر کی یوں تعریف لکھتے ہیں:
شیخ معظم پیر ما محمود آں صاحب قرآن
چوں اونبا شد ہیچ کس ہم محتشم ہم معتبر
عالم بعالم مثل او ہرگز ندیدہ مردمی
اندر کرامت مثل او خیز و کجا دور قمر
او بود شیخ مقتدا اور جائے مقتدا
گشتند داعمی دیدہا چوں رفت آں اہلِ نظر
گوہد یمی یوسف گدا در وعظ سخنے چند را
از بر خلف خوش لقابو الفتح آں ابوالنصر
آپ کی وفات ۷۷۴ھ میں ہوئی تھی۔
یوسف دین احمدی یوسف
کرد چوں از جہاں بخلد مکان
رحلتش یوسف حقیقت گو
یوسف حسن ماہ تاباں داں