آپ کا شمار بہت بڑے مشائخ میں سے ہے، آپ شیخ شہاب الدین سہروردی کے مرید تھے، سلطان قطب الدین بن علاؤ الدین خلجی آپ کے مرید اور خلیفہ تھے، منقول ہے کہ آپ کے انتقال کے تین روز بعد شیخ نظام الدین اولیاء آپ کی زیارت کے لیے تشریف لے گئے تو اس وقت سلطان قطب الدین خلجی بھی وہاں موجود تھے انہوں نے خواجہ نظام الدین کی نہ تعظیم کی اور نہ ہی سلام کا جواب دیا، شیخ نظام الدین سے منقول ہے وہ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے شیخ ضیاء الدین رومی سے خود سنا ہے وہ فرمایا کرتے تھے میرے ایک دوست کو سماع کا بہت شوق تھا اور محفل سماع میں ان کو حال آیا کرتا تھا ان کے انتقال کے بعد میں نے ان کو دیکھا کہ انہیں جنت میں ایک بہت بلند مقام ملا ہے لیکن اس مقام اعلیٰ پر رسائی کے باوجود مغموم و پریشان بیٹھے ہیں، میں نے انہیں جنت مل جانے پر مبارکباد دی اور پوچھا کہ آپ مغموم کیوں ہیں، شیخ رومی نے فرمایا کہ مجھے یہ سب کچھ مل گیا ہےمگر سماع کی لذت و حال سے محروم ہوں آپ کا مزار خواجہ قطب الدین والی سڑک پر سلطان محمد عادل کے جے منڈل مکان کے سامنے ہے۔
اخبار الاخیار