آپ کا مزار شہر کے مشرق کی طرف نزدیک محل رانی ہے۔ جو شخص آپ کے مزار سے کوئی اینٹ اٹھاکر لے جاتا ہے اسکی مراد فوراً حاصل ہوجاتی ہے۔ اور بعد میں اُس اینٹ کےہموزن شیرینی لاکر تقسیم کرتا ہے اور پھر اینٹ کو جہاں سےاٹھایا تھا وہاں رکھدیتا ہے۔ انکے علاوہ تین خلفاء کے مزارات شہر پانی پت کے اندر محلہ قضات میں ہیں۔ ان حضرات کے علاوہ راقم الحروف کو آپکے دیگر خلفاء کے اسمائے گرامی کہیں سے معلوم نہیں ہوسکے۔
وصال
مراۃا لاسرار میں لکھا ہے کہ حضرت شیخ جلال الدینکا وصال بتاریخ ۱۶؍ربیع الاول کو وقع پذیر ہوا۔ لیکن سن وصالکہیں نظر نہیں آیا لیکن آپ سلطان محمود بادشاہ دہلی کے ہمعصر تھے۔ سلطان محمود ابن سلطان فیروز شاہ بیس سال اور دو ماہ حکومت کر کے بتاریخ پنجم ماہ ذیقعد ۸۱۵ھ فوت ہوا۔ حضرت شیخ جلال الدین کا مزار مبارک پانی پت میں ھاجت روائے اخلائق ہے۔ آپ کی عمر شریف ایک سو ستر ۱۷۰ سال سے زیادہ تھی۔ سیر الاقطاب میں آپکا سن وصال ۷۶۵ھ اور تاریخ وصال ‘‘شاہ ولایت’’ ہے۔ لیکن صحیح وہی ہے جو مراۃ الاسرار میں لکھا ہے۔
اللّٰھمّ صلّ علیٰ محمد والہٖ واصحابہٖ اجمعین۔
ازرہگذرِ خاکِ سرکوئے شمابود
|
|
ہر نافہ کہ دردستِ نسیم سحر افتاد
|
(اقتباس الانوار)