حضرت سید ابو الفرح سراج الدین عبد الجبار بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اپنے والد بزرگوار اور قزاز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ خوش نویس بھی تھے۔ صوفی منش،
صاحبِ ریاضت و مجاہدہ تھے۔ تشرع و اتباع، تبتل و انقطاع، فقر و قناعت، انکسار و مسکنت میں یگانہ وقت تھے۔ ابو منصور محدّث رحمۃ اللہ علیہ اور سید عبدالرزاق رحمۃ اللہ علیہ برادرِ خورد حدیث میں ان کے شاگرد تھے۔ انیسویں(19) ذی الحجہ 575ھ میں انتقال کیا۔ بغداد کے مقبرہ حلبہ میں مدفون ہوئے۔
(شریف التواریخ)