حضرت مولانا سید اصغر علی شاہ خیر آبادی علیہ الرحمۃ
آپ فخر الاصفیاء حضرت مولانا سید محمد علی خیر آبادی قدس سرہٗ کے چھوٹے بھائی تھے،حضرت مولانا غلام امام نبیرہ حضت شاہ صفت اللہ محدث سے سلسلہ چشتیہ میں مرید تھے اور خلیفہ بھی تھے،اپنے مرشد کے مرشد حضرت شاہ قدرت اللہ قدس سرہٗ سے بھی اجازت پائی تھی،آپ بڑے متقی،متورع اور متجر عالم و بزرگ تھے،۱۷؍ربیع الاول۱۲۶۰ھ میں آپ کا وصال ہوا،حضرت مولانا شاہ محمد اسلم خیر آبادی جیسے نامور اور بزرگ عالم و عارف آپ کے صاحبزادے تھے۔
(خیر آباد کی ایک جھلک)