سید بہاء الدین سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
آپ حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے فرزند اور حضرت شاہ صفی الدین رحمتہ اللہ علیہ کے چھو ٹے بھائی تھے، بڑے متقی اور بزرگ تھے، آپ کی والدہ بھی بہت کامل تھیں، گیلانی سادات سے تعلق رکھتی تھیں اور حضرت سید عبد القادر ثالث قادری رحمتہ اللہ علیہ کی صاحبز ادی تھیں جو، بی بی وڈی،کے نام سے موسوم تھیں، سید عبد القادر ثالث رحمتہ اللہ علیہ، حضرت عبد الوہاب رحمتہ اللہ علیہ بن سید محمد غوث بالا پیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبز ادے تھے، آپ نجیب الطر فین تھے اور اس خطہ ملک میں آپ کے خاندان کے افراد کو انہتائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، اپنے والد ماجد کی زندگی میں ہی زہد و ورح کے مجسمہ خیال کیئے جاتے تھے،جب حضرت میراں محمد شاہ،بٹالہ ضلع گورد اسپود بھارت تشریف لے جاتے تو آپ ان سے ملاقات کےلیئے وہاں اکثر جایا کرتے تھے۔
اولاد
آپ کے تین صاحبزادے تھے۱سید نظام ۲میر مومن۳سید صادق علی اور یہ تینوں صاحبز ادے لا ولد رہے۔ساری عمر لاہور میں ہی اقامت گزین رہے اور یہاں ہی وفات پاکر اپنے والد گرامی کے عالیشان اور عالی وقار مقبرہ کے اندر دفن ہوئے، مزار اقدس ایڈ ورڈ پر حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے گنبد کے نیچے ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)