خواجہ شمس الدین سیالوی
حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی۔القاب:شمس العارفین،برہان العاشقین،پیرسیال لجپال۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:برہان العاشقین،شمس العارفین حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی بن حضرت خواجہ محمد یار بن میاں محمد شریف بن میاں بر خورداربن میاں تاج محمود بن میاں شیر کرم علی۔آپ کے آباؤاجد ادکئی پشتوں سے دنیاوی عزو جاہ اور علم و تقویٰ میں ممتاز تھے ۔آپ کے جد اعلیٰ حضرت موسیٰ پاک شہید ملتانی قدس سرہ کے خل...