حضرت سید حاجی عبداللہ گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
والد کا نام سیّد اسماعیل بن سیّد اسحاق تھا۔ سلسلۂ قادریہ کے مشائخ کبار میں سے تھے۔ عالم و فاضل، عابد و زاہد اور متوکل و مستغنی المزاج بزرگ تھے۔ عمر بھر درس و تدریس اور ہدایتِ خلق میں مصروف رہے۔ کسی امیر و سلطان کے دروازے پر نہیں گئے۔ دنیا و اہل دنیا سے کچھ سرو کار نہ تھا۔ نواب زکریا خاں ناظم لاہور اور اس کے امراء آپ کے عقیدت مندوں میں داخل تھے۔ ۱۱۴۱ھ میں وفات پائی۔ مزار سیّد اسماعیل محدّث لاہوری کے مزار کے متصل ہے۔
رفت از دنیا چو در خلدِ بریں!
سالِ ترحیلش بخواں ’’عاشق سخی‘‘
۱۱۴۱ھ
سیّد عبداللہ پیرِ رہنما
نیز فرما ’’اہلِ نعمت مقتدا‘‘
۱۱۴۱ھ