حضرت سید حمید لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
سادات کرام اور مشائخ عظام سے تعلق رکھتے تھے۔ جامع شرافت و نجابت تھے۔ ظاہری علوم میں ممتاز عالم دین ساری زندگی ارشاد و ہدایت میں گذاری۔ چہارم محرم الحرام ۱۰۹۰ھ واصل بحق ہوئے۔ اور اپنے آبائی قبرستان میں آسودۂِ خاک ہوئے آپ کے بیٹے آپ کی جگہ مسند ارشاد پر بیٹھے مگر وہ بھی ۱۰۷۷ھ میں انتقال فرما گئے۔
وفات سیّد حمید:
چوں جناب حمید حامدِ حق
اعظم اولیا ست تاریخش
۱۰۹۰ھ
زین جہاں فنا بخلد رسید
ہم نجوان صدر دین سخی حمید
۱۰۹۰ھ
تاریخ وفات سید عبدلقادر گیلانی:
چوں جناب عبدالقادر شیخ پیر
وارث عشق ست تاریخ دگر
۱۰۷۷ھ
گشت راہی ازجہاں سوئے جنان
عبد قادر متقی معصوم خواں
۱۰۷۷ھ
(خذینۃ الاصفیاء)