سید حمزہ شاہ گیلانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
آپ بخارا کے رہنے والے تھے اور گیلانی سادات میں سے تھے،زمان شاہ والئی کا بل نے جب پنجاب پر پہلی دفعہ فوج کشی کی تو آپ بھی لاہور آئے تھے، ان دنوں لاہور میں پیر مراد شاہ اور پیر قلندر شاہ کی ولایت کا چر چا تھا اسی لیئے آپ ان کے نہایت گرویدہ ہوئے اور ان بز رگوں کی ملاقات کےلیئے ان کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے،پہلے آپ پیر مراد شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے فیوض و برکات حاصل کرتے رہے بعد ازاں ان کے انتقال کےبعد پیر قلندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے استفادہ فرمایا، آپ بڑے رقیق القلب تھے، خوف خدا سے آپ کی چیخیں نکل جایا کرتی تھیں، ریاضت میں بڑا نام پیدا کیا اور حضرت پیر قلندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے خرقہ خلافت اور کلاہ حاصل کیا۔
پیر فرح بخش فرحت کے زمانہ تک زندہ تھے جوا پنی کتاب میں لکھتے ہیں کہآں مرد میدان تجر ید تا بہذا لیوم در محبت خدا ویار مولا شاہ و از اہل دنیا و مافیا آزادآپ کی تاریخ وفات اور مزار کا علم نہیں ہوسکا۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)