آپ سیاح تھے آخر کار اچ میں سکونت اختیار کی، کہتے ہیں کہ آپ کی ایک سو اسّی برس کی عمر تھی، آپ سے کرامات اور خوارق عادات بھی رونما ہوا کرتی تھیں، آپ کی سب سے بڑی کرامت یہ تھی کہ آپ نے بہت سے کفار کو مسلمان کیا، جس کو اسلام کی دعوت دیتے اس میں انکار کرنے کی طاقت نہ رہتی اور وہ بے اختیار اسلام قبول کرلیتا، کافر جوق در جوق آکر آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتے، یہی قصرف آپ کی اولاد میں بھی تھا لیکن آپ کی بعض اولاد فریب نفس دنیا داری اور بدعتوں وغیرہ میں مبتلا ہوگئی اور اس نے اس آبائی تصرف کے ذریعہ عجیب بدعات کھڑی کرلیں اور اپنے ان افعال شنیعہ کی وجہ سے بدنام ہوگئے، سید کبیرالدین896ھ میں انتقال کیا، آپ کا مزار اُچ شریف میں ہے۔
اخبار الاخیار