حضرت سید کامل شاہ قادری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
بعہدِ اکبر بخارا سے لاہور آئے اور موضع بابو صابو میں سکونت اختیار کی۔ علومِ ظاہری و باطنی میں ممتاز تھے۔ عبادت و مجاہدہ، زہد، و ورع، اور شجاعت و توکل میں راسخ القدم تھے۔ طریقۂ قادریہ و مداریہ میں شیخ الہ داد مداری کے مرید و خلیفہ تھے۔ لوگوں میں دیوانِ کامل مشہور تھے۔ ۱۰۰۵ھ میں وفات پائی۔ مزار متصل موضع بابو سابو ہے۔ آپ کے مرید عبدالرحیم نامی نے آپ کے مزار پر گنبد تعمیر کرنا چاہا۔ مگر آپ نے خواب میں آکر منع فرمایا کہ مجھے پسند ہے کہ میرا مزار کچا رہے۔
قطعۂ تاریخِ وفات:
جناب شیخِ کامل صدر دیواں
ندا شد بہرِ سال انتقالش
بعلمِ عشق کامل قطبِ عالم
کہ ’’شاہنشاہِ کامل قطبِ عالم‘‘
۱۰۰۵ھ