سید محمود بخاری سہروردی لاہوری المعروف شاہ نورنگ جھولا رحمتہ اللہ علیہ
آپ کا سلسلہ نسب حضرت سید جلال الدین بخاری مخدوم جہانیاں جہاں گشت سہروردی رحمتہ اللہ علیہ سےملتا ہے،والد ماجد کا اسم گرامی سید شاہ محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ اور دادا کا سید عثمان لاہوری لمعروف شاہ جھولا بخاری رحمتہ اللہ علیہ تھا جن کا مزار اقدس قلعہ اکبری میں تہہ خانہ میں ہے، حضرت گھوڑے شاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ کے برادر تھے، والد گرامی سے بیعت فرمائی۔
آپ تفر ید و تجرید اور فقر میں اپنی مثال آپ تھے، امراء اور اغنیا ء کی محبت سے گریز کرتے تھے، رشدو ہدایت اور ارشاد و تلقین میں مصروف رہتے تھے،مستجاب الد عوات تھے، مریضوں اور بیما روں کےلیئے آپ کی دعا حرف آخر کی حثییت رکھتی تھی،ایک دفعہ ارشاد فرمایا کہ جولوگ میری قبر کی خاک کا تعویذ بناکر گلے میں ڈالے گا اللہ عزوجل اس کوشفا عنایت فرمائے گا چنا نچہ اہل لاہور آپ کے مزار سے سنگر یزے لے جاکر بیما روں کے گلے میں ڈالتے ہیں،تاریخ وفات اس طرح ہے۔
شاہ محمو د سید عالی رحلت از ہر درجناں فرمود
گفت تاریخ رحلتش،سرور شمع عشاق سید محمود
ہم شہ مستقیم محمود است سال ترحیل آں شہ باجود
وفات:۱۶۵۳ء بمطابق ۱۰۵۳ھ میں ہوئی مزار اقدس محمود بوٹی میں ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)