آپ کا اصل نام سیّد ابی غفار حسینی ہے آپ اپنے وقت کے اکابر اولیاء اور مشائخ میں سے تھے آپ کے آباء و اجداد اس وقت خواززم سے وارد ہندوستان ہوئے جب سلطنتِ خوارزم کو چنگیز خان کی فوجوں نے تہہ و بالا کر دیا تھا آپ کے والد سید جمال الدّین خواززم سے آکر لاہور قیام فرما ہوئے مخلوق میں بڑی مقبولیت ہوئی لاہور کے لوگ جوق در جوق آپ کی مجلس میں آنے لگے ان کی وفات کے بعد ان کا بیٹا ابی غفار جانشین ہوا۔ اور قائم مقام قرار دئیے گئے آپ بے حد شیریں زباں اور خلیق تھے اسی شیرین زیانی کی وجہ سے آپ کو سید مٹھ کے نام سے یاد کیا جانے لگا حتٰی کہ جس محلے میں آپ کا قیام تھا اس کا نام بھی محلہ سید مٹھ مشہور ہوگیا (اور اب تک یہ نام چل رہا ہے) آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے امام حسین سے ملتا ہے۔
سیّد ابی غفار سیّد مٹھ بن جمال الدین۔ بن سید محمد بن سید کریم الدّین بن نورالدین بن سید آدم علی جعفر بن سید محمد بن سید محمد الجواد بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن محمد باقر بن سیدالعالمین علی زین العابدین بن امام الکونین حسین ابن علی رضی اللہ عنہم اجمعین۔
آپ کی وفات ۶۶۱ھ میں ہوئی آپ کا مزار لاہور کے اندرونی علاقہ میں مشہور ترین مزارات میں ہے۔
سید میر مٹھ والی باصفا ہست سال ارتحال آنجناب
|
|
آنکہ شیرین بود نزد خاص و عام صاحب نعمت دگر شیرین کلام ۶۶۱ھ ۶۶۱ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)