آپ حضرت گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے احباب میں سے تھے آپ کا اصلی وطن کرمان تھا۔ تجارت کرتے کرتے لاہور آگئے، وہاں سے پاک پتن پہنچ کر حضرت گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ کے ماموں سیّد احمد ملتان میں تھے آپ بھی ملتان چلے گئے جب تجارت کے سفر پر نکلتے پہلے لاہور آتے پھر پاک پتن شریف جاتے اور وہاں سے ملتان چلے جاتے اس آمد و رفت میں انہیں شیخ فریدالدین گنج شکر سے محبت پیدا ہوئی۔ کاروبار کو چھوڑ کر اللہ کی تلاش میں مشغول ہوگئے حضرت گنج شکر کے مرید بنے اور ان کی وفات کے بعد سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اولیاء اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ولی کامل بن گئے۔
اخبارالاخیار کے مصنف نے آپ کی وفات بروز جمعہ سات سو گیارہ ہجری لکھی ہے۔ آپ کا مزار پر انوار شیخ نظام الدین کے دوستوں کے چبوترے پر واقع ہے۔
محمد ابن محمود آں مہ کرمان شہ عالم
کہ ذاتش بود محبوب بن مقبول ربانی
بتاریخ وصالش شد نیدا مشکلکشا از دل
۷۱۱ھ
وگر گفتا محمد بود سید پیر کرمانی
۷۱۱ھ